نئی دہلی،3 ؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس رکن پارلیمنٹ ویرپپا موئلی نے تین طلاق سے متعلق بل کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج الزام لگایا ہے کہ اس کے پیچھے اس کااصلی مقصدمسلم خواتین کو انصاف دلانا نہیں بلکہ ایک خاص فرقے سے بدلہ لینا ہے۔مسٹرموئلی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد پریس کانفرنس میں کہاہے کہ کانگریس تین طلاق سے متعلق بل کے خلاف نہیں ہے اور وہ صنفی مساوات کے حق میں ہے لیکن وہ شادی سے متعلق دیوانی معاملات کو جرم کے زمرے میں ڈالنے کی مخالف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بل دوسروں کی پریشانی سے خوش ہونے کی منفی ذہنیت کا آئینہ دارہے۔